منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

سہانا نے والد شاہ رخ سے متعلق سوال کا غلط جواب دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف اداکار امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شاہ رخ خان کی صاحبزادی سہانا خان نے والد سے متعلق سوال کا غلط جواب دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان نے فلم ’دی آرچیز‘ کے ذریعے ڈیبیو کیا، فلم گزشتہ دنوں نیٹ فلکس پر ریلیز کی گئی تاہم سہانا کی اداکاری کو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا۔

دی آرچیز کی ہدایت کاری کے فرائض زویا اختر نے انجام دیے ہیں۔

تاہم فلم کی ریلیز سے قبل سہانا خان نے دی آرچیز کے ساتھی اداکار خوشی کپور، اگستیا نندا، یوراج میندا، ویدانگ رائنا ودیگر کے ساتھ امیتابھ بچن کے شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ میں شرکت کی۔

امیتابھ بچن نے سہانا خان نے سپر صندوق راؤنڈ میں سوال کیا کہ ’شاہ رخ خان کو ان میں سے کونسا اعزاز اب تک نہیں ملا ہے جن میں پدما شری ودیگر تین آپشن شامل تھے۔

سہانا خان نے فوری جواب دیا کہ ’پدما شری‘ ایوارڈ شاہ رخ خان کو نہیں ملا ہے جو کہ غلط جواب تھا۔

امیتابھ بچن یہ سن کر حیران رہ گئے اور مسکراتے ہوئے کہنے لگے کہ ’بیٹی کو بھی پتا نہیں ہے کہ والد کو کیا اعزاز ملا ہے، صرف والد نے اتنا ہی بتا کر بھیجا ہے کہ وہ سامنے بیٹھا ہے اس نے تمہارے والد کا کردار ادا کیا ہے تو ان کو بول دینا کہ بھیا ذرا آرام سے سوال پوچھو، ابھی اتنا آرام سے سوال پوچھا پھر بھی اس کا جواب نہیں دے پائی ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کو بھارتی حکومت کی جانب سے 2005 میں پدما شری اعزاز سے نوازا گیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں