شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سائرہ یوسف کی بیٹی نورے شہروز کے ساتھ ویڈیو وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سائرہ یوسف نے بیٹی نورے شہروز کی سالگرہ پر ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔
ویڈیو میں نورے کو کھیلتے، ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
سائرہ یوسف نے بیٹی کی سالگرہ پر پیغام بھی شیئر کیا اور لکھا کہ آپ نے دوہرے ہندسوں کی عمر میں قدم رکھا ہے، آپ کو اتنی تیزی سے بڑے ہوتے دیکھنا بالکل غیر حقیقی لگ رہا ہے۔
اداکارہ نے لکھا کہ آپ مہربان، خوش مزاج اور ہمدرد ہیں، میں آپ سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے محبت کرتی ہوں۔‘
واضح سائرہ یوسف سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی اور بیٹی نورے شہروز کے ساتھ تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔
اس سے قبل بھی انہوں نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے میگا کاسٹ ڈرامہ سیریل ’صنف آہن‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔