منگل, ستمبر 17, 2024
اشتہار

’حسن تیرا توبہ توبہ‘ کے گلوکار کو منہ پر جوتا پڑنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: مشہور گانے ’حسن تیرا توبہ توبہ‘ کے گلوکار کرن اوجلا کو لندن میں لائیو کنسرٹ کے دوران کسی نے منہ پر جوتا دے مارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لائیو کنسرٹ کے دوران گلوکار کرن اوجلا اسٹیج پر موجود تھے کہ ان کی طرف جوتا اچھالا گیا جو سیدھا ان کے منہ پر لگا۔

کرن اوجلا نے فوری ردعمل دیتے ہوئے کنسرٹ روک دیا اور مائک پر کہا کہ ’یہ کس نے کیا؟ جو بھی ہے میں اسے اسٹیج پر آنے کا کہنا ہوں، آئیے ابھی ون ٹو ون کرتے ہیں‘۔

- Advertisement -

گلوکار نے توہین آمیز حرکت پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’میں اتنا برا نہیں گا رہا تھا کہ آپ نے مجھے جوتے مارے‘۔ انہوں نے کہا کہ ایسی حرکتوں کا سہارا لینے کے بجائے سامنے آئیں۔

کنسرٹ میں موجود سکیورٹی نے جوتا پھینکنے میں ملوث شخص کی شناخت کی اور اسے فوری طور پر باہر نکال دیا۔

واقعے نے فنکاروں کی حفاظت کے بارے میں گہری تشویش کو جنم دیا، خاص طور پر بڑے پیمانے پر لائیو ایونٹس میں جہاں اس طرح کے واقعات فنکار اور سامعین دونوں کو متاثر کرتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں