ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

جیولری شاپ میں واردات ناکام ہونے پر ملزمان معافی نامہ چھوڑ گئے

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں جیولری کی دکان میں چوری کی واردات ناکام ہونے پر ملزمان مالک کے لیے معافی نامہ چھوڑ گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں ڈکیت جیولری اسٹور میں واردات کرنے پہنچے لیکن ان کے لییے والٹ توڑںا ایک چیلنج تھا۔

ملزمان نے پاس موجود گیس کٹر سے والٹ توڑنے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن وہ اس میں ناکام رہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق ڈاکوؤں نے تھک ہار کر جانے کا فیصلہ کیا اور دکان سے نکلنے سے پہلے انہوں نے مالک کے نام معافی نامہ بھی لکھا۔

صبح دیپک کمار نامی اسٹور کے مالک نے ڈکیتی کی تحقیقات کے لیے پولیس کو فون کیا اور واقعے سے متعلق بتایا۔

اسٹور کے مالک نے کہا کہ وہ بدھ کی رات دکان میں داخل ہوئے اور گیس کٹر سے والٹ کو توڑنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکو اسٹور کے اندر ریکارڈ ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج کی ہار ڈسک بھی نکال دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چوروں نے سرنگ کئی دنوں سے کھودی ہوگئی ہم سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے چوروں کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں