جمعہ, ستمبر 13, 2024
اشتہار

شہری کی کشتی کو وہیل مچھلیوں نے گھیر لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بحر اوقیانوس کے پانیوں میں شہری کو کشتی کو متعدد وہیل مچھلیوں نے گھیر لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تام وڈنگٹن نامی شہری کا بحراوقیانوس میں دیوقامت مچھلیوں سے غیرمتوقع سے غیر متوقع طور پر سامنا ہوا جسے دیکھ کر وہ خوفزدہ ہوگئے۔

ٹام وڈنگٹن، نیو فاؤنڈ لینڈ سے انگلینڈ کے سفر پر تھے جب انہوں نے خود کو وہیلوں میں گھرا ہوا پایا، انہوں نے یہ واقعہ انسٹاگرام پر شیئر کیا۔

- Advertisement -

ویڈنگٹن نے اپنی حیرت کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ یہ بہت خوفزدہ تھا اور ساتھ ساتھ اچھا بھی تھا۔ وہیل مچھلیوں کی ایک بڑی تعداد کشتی کے گرد چکر لگا رہی تھی اور اس کے ارد گرد کھیل رہیں تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یہ اچھا لگ رہا تھا لیکن مجھے خدشہ بھی تھا کہ شاید وہ میرے پیڈل سے نہ ٹکرا جائیں۔ وہ بہت قریب تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں