ہفتہ, جولائی 5, 2025
اشتہار

چیتا کشتی سے دریا میں کود گیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت میں چیتے نے کشتی سے دریا میں چھلانگ لگادی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت کے وائلڈ لائف حکام جب ایک چیتے کو بازیاب کروانے کے بعد سندر بن کے جنگل میں چھوڑنے کے لئے کشتی میں سوار ہوئے توانہیں پتا نہیں تھا کہ راستے میں کچھ بہت مختلف ہونے والا ہے۔

انٹرنیٹ پروائرل ہونے والی ویڈیو میں چیتے کو اچانک کشتی سے دریا میں چھلانگ مارتے دیکھا جاسکتا ہے۔

چیتے نے بغیر پیچھے دیکھے کسی ماہر تیراک کی طرح تیرکراپنا باقی سفرطے کیا اوراپنے اصل ٹھکانے یعنی جنگل میں پہنچ گیا۔

چیتے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

کچھ صارفین کا کہنا تھا چیتے کی ویڈیو نے ہالی وڈ کی مشہورفلم ’لائف آف پائی‘ کی یاد دلا دی۔ ویڈیو کواب تک ایک لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں اورہزاروں لائک کرچکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں