منگل, اکتوبر 8, 2024
اشتہار

اروشی روٹیلا نے رشبھ پنت کی طرح چھکا لگادیا؟ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھارتی کرکٹر رشبھ پنت کی طرح چھکا لگادیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری میں اداکارہ اروشی روٹیلا نے اے آئی سے ایڈٹ کی ہوئی ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں کرکٹ کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے۔

اصل ویڈیو میں ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے دوران رشبھ پنت گروپ میچ میں آئرلینڈ کے بولر ہیری میک کارتھی کو چھکا لگاتے ہوئے بھارتی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

- Advertisement -

ایڈٹ شدہ ویڈیو دیکھا جاسکتا ہے کہ اروشی روٹیلا بیٹنگ کررہی ہیں اور رشبھ پنت کی طرح چھکا لگا رہی ہیں۔

اداکارہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر وائرل ہوگئی اور صارفین کی جانب سے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ اروشی روٹیلا اور کرکٹر رشبھ پنت کے درمیان تعلقات کی خبریں اس سے قبل بھی سامنے آتی رہی ہیں لیکن دونوں نے اس کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں