ہفتہ, فروری 15, 2025
اشتہار

انجن فیل ہونے پر طیارے کی سڑک پر لینڈنگ کی خوفناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکی ریاست نارتھ کیرولینا میں ایک چھوٹے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں پائلٹ کو ایک ہائی وے پر لینڈنگ کرنا پڑ گی۔

یہ سنگل انجن طیارہ سائیوان کاؤنٹی کے قریب 3 جولائی کو صبح 11 بج کر 45 منٹ میں ایمرجنسی لینڈنگ پر مجبور ہوا۔

ویڈٰیو میں دکھایا گیا ہے کہ یہ طیارہ ہموار انداز سے سڑک پر اترا اور خود کو گاڑیوں سے ٹکرانے سے بچانے میں بھی کامیاب رہا۔

ونسینٹ فریزر کا طیارے اڑانے کا تجربہ 100 گھنٹے سے بھی کم وقت کا تھا اور لینڈنگ کے وقت ہائی وے پر موجود گاڑیوں نے حکام سے رابطہ کرکے واقعے کو رپورٹ کیا۔

طیارے کے پائلٹ نے بتایا کہ انجن خراب ہونے کے باعث ایمرجنسی لینڈنگ کرنا پڑی اور اس وقت طیارے میں ان کے سسر بھی موجود تھے۔

پائلٹ ونسینٹ فریزر نے بتایا کہ وہ طیارے کو ری اسٹارٹ کرکے کچھ وقت تک اڑانے میں کامیاب رہے مگر پھر وہ نیچے گرنے لگا۔

طیارے سے منسلک کیمرے نے اس ایمرجنسی لینڈنگ کی ویڈیو کو ریکارڈ کیا۔

کاؤنٹی کے شیرف آفس کے مطابق واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں