ویتنام : فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو اہلیہ کے تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، جس میں میکرون کے چہرے شدید غصہ نمایاں تھا۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پرایک وڈیو گردش کر رہی ہے جس میں دعوی کیا جارہا ہے کہ ویتنام کے دورے پر موجود فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کو ان کی اہلیہ نے تھپڑ مارا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتاہے کہ صدر میکرون کا طیارہ رن وے پر اترا تو صدارتی طیارے کے دروازے پر فرانسیسی صدر کسی سے الجھتے نظر آئے، اس دوران کسی کا ہاتھ میکرون چہرے پر آیا۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا صدر میکرون کو تھپڑ مارنے والا ہاتھ ان کی اہلیہ کا تھا، کیونکہ فرانسیسی صدر نے جہاز سے اترتے ہوئے اہلیہ کا ہاتھ تھامنے کی کوشش کی تو خاتون اول نے ہاتھ تھامنے کے بجائے نظر انداز کردیا۔
میکرون کے چہرے شدید غصہ نمایاں تھا اور انھوں نے ہاتھ بھی بھینچا ہوا تھا۔
خیال رہے میکرون کے جنوب مشرقی ایشیا کے تقریباً ایک ہفتہ طویل دورے کا پہلا پڑاؤ ویتنام ہے جہاں وہ فرانس کو امریکہ اور چین کے قابل اعتماد متبادل کے طور پر پیش کریں گے جبکہ وہ انڈونیشیا اور سنگاپور بھی جائیں گے۔