جمعرات, جنوری 2, 2025
اشتہار

ویڈیو: مصر میں ایک آوارہ کتا عالمی میڈیا پر کیوں چھا گیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڑکوں کر گھومتے آوارہ کتے دنیا کے ہر ملک میں ہوتے ہیں لیکن مصر میں صرف ایک آوارہ کتا اتنا مشہور ہوا کہ عالمی میڈیا پر چھا گیا۔

مصر میں آوارہ کتے کے یوں عالمی شہرت حاصل کرنے پر خود مصری شہری بھی حیران ہیں اور ان کا کہنا ہے ملک بھر آوارہ کتوں کا گھومنا اور آوارہ گردی کرنا عام ہے، لیکن اس کتے میں کیا خاص بات تھی جو دنیا بھر میں مشہور ہوا، اس بارے میں وہ بھی کچھ کہنے سے قاصر ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر مصر میں واقع اہرامات میں سے ایک اہرام کی چوٹی پر تنہا کتا پایا گیا جو وہاں آوارہ انداز میں گھوم پھر رہا تھا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق عین اسی دوران کسی مغربی ملک کا سیاح پیرا گلائیڈنگ کر رہا تھا اور الیکٹریکل پیراشوٹ کے ذریعے اہرام مصر کے فضائی مناظر کی عکسبندی کرنے کے ساتھ ہزاروں سالہ تاریخ سے محظوظ بھی ہو رہا تھا۔

اسی دوران اس سیاح کی نگاہ اس کتے پر پڑی اور اس نے ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک پر شیئر کر دی جس کو 48 لاکھ افراد نے دیکھا۔

 

صارفین کو اس ویڈیو میں نہ جانے کیا بات انوکھی لگی کہ یہ اتنی تیزی سے وائرل ہوئی کہ مختصر عرصے میں ایک بلین (ایک ارب) ویوز بھی حاصل کر لیے۔

سوشل میڈیا کی شہرت نے مین اسٹریم عالمی میڈیا کو بھی اس کا ایسا دیوانہ بنایا کہ سی این این، مغربی اور عرب میڈیا پر اس آوارہ کتے کی کہانی سنائی اور دکھائی جانے لگی۔

جب پوری دنیا میں اس آوارہ کتے نے ہلچل مچائی تو مصری حکام بھی خاموش نہ بیٹھے اور وزیر سیاحت خود اس جگہ پہنچے اور کتے کے ساتھ تصویر بنوا کر سرکاری میڈیا پر شائع بھی کرائی۔

بات اگر یہیں تک رہتی تو شاید ذہنوں سے کچھ دنوں بعد غائب ہو جاتی لیکن اس کے بعد تو مختلف توہمات نے بھی جنم لیا۔

کسی نے کہا کہ دور فرعون کے قدیم دیوتا کی روح اس کتے میں سما گئی ہے تو کسی نے اسے دور فرعون سے کسی خاص مہم پر بھیجا جانے والا کتا قرار دیا۔

کہا جا رہا ہے کہ اس کتے کی اہمیت اتنی بڑھی کہ مغرب سے تعلق رکھنے والے سوشل میڈیا صارفین اس کتے کو منہ مانگی قیمت پر خریدنے پر تیار ہوگئے اور انہوں نے مصری حکام کو اس کتے کی خریداری کے لیے ایک لاکھ ڈالر تک کی پیشکش کر ڈالی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں