پیر, مارچ 17, 2025
اشتہار

علیم ڈار کی ’دہانی‘ کو پکڑنے کی کوشش، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: پی ایس ایل 7 کے 25ویں میچ میں ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو باآسانی 117 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطانز کی جانب سے دیے گئے 246 رنز کے تعاقب میں گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی، فاسٹ بولر شاہنواز دہانی نے میچ میں دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

لیکن میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب شاہنواز دہانی نے نور احمد کی وکٹ لینے کے بعد دوڑ لگائی۔

شاہنواز دہانی جیسے ہی وکٹ لینے کے بعد اپنے مخصوص انداز میں جشن منانے کے لیے بھاگے تو امپائر علیم ڈار نے انہیں پکڑنے کی ناکام کوشش کی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہنواز دہانی وکٹ لے کر بھاگ رہے ہیں اور علیم ڈار انہیں پکڑ رہے ہیں لیکن وہ دہانی کو پکڑنے میں ناکام رہے اور بعد میں مسکرا بھی دیے۔

امپائر اور فاسٹ بولر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور مداح اس ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں