امریکا میں ایک دفتر کے اندر آکر مگرمچھ خود ہی پھنس گیا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔
فلوریڈا کی لی کاؤنٹی شیرف کی جانب سے ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مگرمچھ کو دفتر میں داخل ہوتے ہوئے اور کرسی کے نیچے پھنستے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ آج صبح مگرمچھ کی کال کا جواب دیا جو ٹورٹوگا کمیونٹی کے دروازے پر دستک دے رہا تھا۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ مگرمچھ کا سر فولڈنگ کرسی میں پھنس جاتا ہے۔
بعدازاں ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے مگرمچھ کو قابو کرنے کے بعد گاڑی میں ڈال دیا گیا۔
اس سے قبل فلوریڈا میں مگرمچھ کو ڈسٹ بن کے ذریعے پکڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔مگر مچھ ڈسٹ بن سے بچنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے، تاہم وہ شخص تھوڑی دیر میں ہی مگر مچھ کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتا ہے۔
اس ویڈیو کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی خوب حیران ہو رہے ہیں اور آدمی کی عقل مندی کی خوب داد دے رہے ہیں۔