امریکی ایئرلائن میں سوار ایک مسافر نے فضائی میزبان کو مکا مار دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جہاز نے میکسیکو میں لاس کیبوس سے لاس اینجلس کے لیے اڑان بھری تھی کہ دوران پرواز مسافر کی جانب سے عملے کو مکا مارا گیا۔
مسافر کی جانب سے جہاز کے عملے کو مکا مارنے کا واقعہ امریکن ائیرلائن کی فلائٹ 377 میں پیش آیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پہلے مسافر اور عملے کے درمیان تلخ کلامی ہوتی ہے اور پھر مسافر پیچھے سے آتے ہوئے عملے کو مکا مار دیتا ہے۔
امریکن ائیرلائن کے مطابق مسافر کو لاس اینجلس میں لینڈ ہوتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
بعدازاں ائیر لائن حکام کی جانب سے مسافر پر تاحیات پابندی بھی لگا دی گئی۔