منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

ویڈیو: بھارت میں بھی امریکی مجسمہ آزادی نصب، وجہ کیا؟

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا کے شہر نیویارک میں دیوقامت مجسمہ آزادی کو تو دنیا جانتی ہے لیکن اب بھارت میں بھی ایسا ہی ایک مجسمہ آزادی نصب کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی مجسمہ آزادی (اسٹیچو آف لبرٹی) کی ہوبہو نقل تیار کر کے بھارتی پنجاب کے ضلع موگا کے گاؤں میں نصب کیا گیا ہے۔

یہ مجسمہ نصب کرنے والے امریکا کی ریاست انڈیانا میں مقیم ایک بھارتی خاندان ہے جس نے انڈیا میں اپنے گاؤں میں آبائی گھر کی چھت پر یہ مجسمہ نصب کرایا ہے اور اب اس مجسمے کو دیکھنے کے لیے دور دور سے لوگ آ رہے ہیں۔

- Advertisement -

یہ مجسمہ گاؤں غال کلاں کے مجسمہ ساز منجیت سنگھ گِل نے فائبر گلاس سے بنایا ہے جس کی اونچائی 18 فٹ ہے اور اس کو بنانے میں دو ماہ کا وقت لگا جب کہ تنصیب کے لیے بڑی کرین کا استعمال کیا گیا۔

مجسمے کی گاؤں میں تنصیب کے حوالے سے خاندان کے سربراہ اور گھر کے مالک گرمیت سنگھ برار عرف ببو نے بتایا کہ یہ مجسمہ ہماری جانب سے امریکہ کو خراج تحسین ہے جس نے ہمیں یہاں آ کر بہت کچھ دیا۔ امریکا آ کر نہ صرف ہمارا کاروبار چمک اٹھا بلکہ ہماری زندگی بھی اچھی ہو گئی۔

گرمیت سنگھ جو امریکا میں ٹرانسپورت کا کاروبار کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ میں رہنے کے باوجود مکمل طور پر پنجاب سے جڑے ہوئے ہیں اور ہمارے پنجاب والے گھر میں جو مجسمہ نصب کرنے کا خیال ہمیں پہلی مرتبہ آیا وہ اسٹیچو آف لبرٹی تھا۔ پوری دنیا کو علم ہے کہ یہ سٹیچو کہاں پر نصب ہے لہٰذا لوگ پہلی نظر میں ہی جان جائیں گے کہ اس گھر کی فیملی کا تعلق امریکہ سے ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں