جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ کا ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پٹنہ: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دوست، بی جے پی کے سابق صدر اور موجودہ وزیر خارجہ امیت شاہ جلسے سے روانگی کے وقت ہیلی کاپٹر حادثے میں بال بال بچ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ریاست بہار میں انتخابی مہم میں مصروف تھے کہ ایک موقع پر اُن کا ہیلی کاپٹر پائلٹ کے قابو سے باہر ہوگیا اور تھوڑی اونچائی پر جاکر دائیں جانب جھولتے ہوئے دوبارہ زمین سے ٹکرا گیا۔

تاہم پائلٹ نے ہیلی کاپٹر پر کنٹرول حاصل کرلیا اور کامیابی سے خطرناک صورتحال سے باہر نکال لیا، اس حادثے میں امیت شاہ اور ان کے دیگر ساتھی محفوظ رہے تاہم ہیلی کاپٹر کو معمولی نقصان پہنچا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Patiala Politics (@patialapolitics)

- Advertisement -

واضح رہے کہ بھارتی وزیر خارجہ امیت شاہ 5 سال قبل بھی اپنے ہیلی کاپٹر سے اترتے ہوئے پاؤں پھسلنے کے باعث گر گئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت میں عام انتخابات کے 7 مرحلوں میں سے 2 مرحلے مکمل ہوچکے ہیں جب کہ تمام مراحل یکم جون تک مکمل ہوجائیں گے، 4 جون کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس بار بھی بی جے پی انتخابات میں کامیابی حاصل کرلے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں