منگل, اکتوبر 1, 2024
اشتہار

عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کیلیے کنسرٹ روک دیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

معروف گلوکار عاطف اسلم نے مداح کی خواہش پوری کرنے کے لیے کنسرٹ روک دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گلوکار عاطف اسلم نیدرلینڈز کے شہر روٹرڈیم میں اپنے مشہور گانے گنگنا رہے ہیں۔

کنسرٹ کے دوران گلوکار کی ایک خاتون مداح ان کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے اسٹیج کے پاس پہنچتی تو سیکیورٹی اہلکاروں سے اسے روکا اس دوران وہ نیچے گر گئی۔

- Advertisement -

عاطف اسلم نے پرفارم کرنے کے دوران یہ دیکھا تو کنسرٹ روک کر مداحوں کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کہا اسی دوران سیکیورٹی اہلکار نے بتایا یہ مداح آپ کے ساتھ سیلفی لینے کے لیے آگے بڑھ رہی تھیں۔

گلوکار نے سیکیورٹی اہلکار کی بات سن کر مداح کو اسٹیج پر بلایا ان کی تصویر بنوانے کی خواہش پوری کردی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

عاطف اسلم کی وائرل ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے اور مداحوں کے ساتھ ان کے حسن سلوک کی تعریف کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ عاطف اسلم مارچ 2013 میں اہلیہ سارہ بھروانہ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کے تین بچے احد، آریان اور ایک بیٹی حلیمہ ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں