بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

بھارت: اسپتال میں خاتون ڈاکٹر پر حملے کی ویڈیو سامنے آگئی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے، جب کہ خاتون ڈاکٹرز اسپتالوں میں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سکندرآباد کے گاندھی اسپتال کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس کے متعلق اطلاعات ہیں کہ اسپتال میں ایک خاتون جونیر ڈاکٹر پر حملے کا واقعہ رونما ہوا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ایمرجنسی وارڈ میں خاتون جونیر ڈاکٹر پر ایک مریض کے رشتہ دار نے حملہ کردیا۔ تاہم فوری طور پر حملہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض کے رشتہ دار نے جونیر ڈاکٹر کے ساتھ بحث و تکرار کرنے کے بعد اس کا اپران کھینچ کر اس پر حملہ کرنے کی کوشش کی، جس پر ساتھ موجود ڈاکٹروں نے فوری طور پر حملے کو ناکام بنادیا۔

سکیورٹی گارڈز نے حملہ آور کو حراست میں لیتے ہوئے اسے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ بعدازاں جونیر ڈاکٹر کی ایک ٹیم نے اس واقعہ پر پولیس میں شکایت درج کرائی۔

اس سے قبل آندھرا پردیش میں سفاکیت کا ایک اور معاملہ سامنے آیا تھا، جہاں ایک مریض نے (SVIMS) اسپتال میں خاتون ڈاکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

ریلوے ٹریک پر جان دینے کے ارادے سے آئی خاتون کو نیند آگئی۔۔پھر کیا ہوا؟

یہ واقعہ بھی سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہو گیا تھا، سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شخص لیڈی ڈاکٹر پر حملہ کرنے کے لئے لپکتا ہے اور اسے بال پکڑ کے کھینچتا ہے، حملہ آور نے مبینہ طور پر لیڈی ڈاکٹر کا سر مریض کے بیڈ پر مارا جبکہ وہاں موجود چند افراد نے اسے فوری طور پر پکڑ لیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں