اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

بابر اعظم کو بچے نے نظر انداز کردیا؟ اصل حقائق سامنے آگئے

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ انہیں نظرانداز کررہا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم کسی تقریب میں موجود ہیں، ایک بچہ مصافحہ کرنے کیلئے اُن کی جانب بڑھتا ہے لیکن قریب آکر انہیں چھوڑ کر باقی سب سے ہاتھ ملاتا ہے۔

بچے کے اِس عمل کو سابق کپتان بابر کی تضحیک قرار دیتے ہوئے یہ ویڈیو زیادہ تر بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی جارہی ہے اور اُن کا مذاق بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Cricket Addictor (@cricaddictor)

اس ویڈیو پر مینشن ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر جائیں تو اس ویڈیو کے حوالے سے حقائق سامنے آجائیں گے اور بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب ہوجائے گا۔

اس واقعے کی مکمل ویڈیو آیان آفریدی نامی بچے کے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر موجود ہے جسے دیکھ کر پتا چلا کہ وائرل ویڈیو فیک نہیں مگر اس کا ابتدائی حصہ کاٹ کر پھیلایا گیا تھا۔

سامنے آنے والی مکمل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچہ قریب آکر سب سے پہلے قومی کرکٹر سے مصافحہ کرتا ہے، بعد میں اُن کے ساتھ بیٹھے دیگر لوگوں سے ہاتھ ملاتا ہے۔

چیمپینز ٹرافی 2025، ہربھجن سنگھ نے پاکستان کیخلاف زہر اُگل دیا

بھارتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی گئی آدھی ویڈیو کو دیکھ کر یہی محسوس ہورہا تھا کہ بچے نے قومی کرکٹر کو نظرانداز کردیا تاہم مکمل ویڈیو دیکھ کر اصل حقائق سامنے آگئے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں