ہفتہ, مئی 17, 2025
اشتہار

ریچھ نے کیمرا چرا لیا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

امریکا میں ریچھ کی ٹریل کیمرا چرانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

نیو ہمپشائر میں ٹریل کیمرے کی چوری کی تحقیقات کرنے والی پولیس نے فوٹیج کا جائزہ لیا تو چور کوئی انسان نہیں بلکہ ریچھ نکلا۔

جیکسن پولیس ڈپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کی جس میں ریچھ بظاہر دانتوں اور پنجوں کا استعمال کرتے ہوئے کیمرا چرانے کی کوشش کررہا ہے۔

ویڈیو میں ایک دوسرا ریچھ تھوڑی دور کھڑا یہ سب دیکھ رہا ہے۔

پولیس نے لکھا کہ ’آج صبح ہمیں قصبے میں کیمرا چوری کی اطلاع ملی، خوش قسمتی سے مشتبہ شخص کیمرے میں پکڑا گیا، کیا کوئی اس کو پہچانتا ہے؟

پولیس نے کہا کہ اس نے سیاہ لباس پہن رکھا تھا، اس قسم کا طرز عمل ناقابل برداشت ہے۔

چند روز قبل امریکا کی ریاست کولوراڈو میں سیکیورٹی کیمرے میں ایک فوٹیج محفوظ ہوگئی جس میں دیکھا گیا کہ ریچھ نے کھڑی کار کے دروازے کو کھولا اور کھانے کی تلاش میں اندر داخل ہوگیا۔

بریکنچریج کے شمال مشرقی جانب گھر کے گیراج کے باہر ریکارڈ کی گئی ویڈیو میں ریچھ کو پارک کی گئی کار تک گھومتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ریچھ نے پھر پنجے کا استعمال کرتے ہوئے گاڑی کا دروازہ کھولا اور کھانا تلاش کرنے لگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں