منگل, اپریل 15, 2025
اشتہار

بھکاری نے سگریٹ دینے سے انکار پر شہری پر حملہ کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

ملائیشیا میں بھکاری نے سگریٹ دینے سے انکار پر شہری پر حملہ کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ملائیشیا میں عجیب و غریب واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ہوٹل میں بزرگ خاتون اور ایک مرد موجود ہیں جس میں خاتون کو دکھایا گیا ہے جو بھکاری ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شائستگی سے سگریٹ کے لیے درخواست کرتی ہیں اور منع کرنے پر اس شخص کو پیٹھ پر مارتی ہیں۔

مذکورہ شخص نے اس سارے واقعے میں کوئی جوابی کارروائی نہ کی یہاں تک کہ خاتون اسے مار رہی تھی۔

ویڈیو میں موجود شخص اپنے دوستوں کے ساتھ کھانا کھارہا ہے اسی دوران خاتون کو اس کا ہاتھ پکڑ کر سگریٹ مانگتے دیکھا جاسکتا ہے کہ جبکہ وہ شخص اسے منع کرتا ہے اور دوسرے لوگوں سے رجوع کرنے کا کہتا ہے۔

خاتون انکار سنتے ہی اس شخص کو پیٹھ پر مارنا شروع کردیتی ہے۔

وائرل ویڈیو کو 20 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’اس شخص نے سگریٹ اس لیے نہیں دی کیونکہ اس کی صحت خراب ہوجاتی‘ دوسرے شخص نے لکھا کہ اگرچہ خاتون کی حرکت نامناسب ہے لیکن وہ مشکلات سے دوچار ہوسکتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں