اشتہار

پرندوں کی سانپ کو گھیر کر مارنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ایک سانپ کو پرندوں نے گھیر رکھا ہے اور وہ ان کے آگے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرندے سانپ کو گھیر کر ایک کے بعد ایک چونچیں مار کر اس کی پٹائی کررہے ہیں۔

- Advertisement -

سانپ پرندوں کو جب بھی ڈسنے کی کوشش کرتا ہے وہ اڑ کر دور بھاگ جاتے ہیں اور پھر دوبارہ اسے چونچیں مارنے لگتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر پرندوں کی یہ دلچسپ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’پرندوں کو ایک ٹیم کے طور پر اپنے دشمن پر حملہ کرتے اس طرح کبھی نہیں دیکھا۔‘

دوسرے صارف نے لکھا کہ ’تیس سالوں میں اس سے پہلے یہ کبھی نہیں دیکھا مجھے یہ بھی معلوم نہیں تھا یہ ممکن ہے۔‘

تیسرے صارف نے لکھا کہ ’پرندوں کو بھی معلوم ہے کہ سانپ زہریلے ہوتے ہیں اور اس پر نمٹتے وقت احتیاط برتنی ہے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں