ہفتہ, جون 28, 2025
اشتہار

زلزلے کو نظرانداز کرکے کھانے کی فکر، لڑکے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

چین میں زلزلے کو نظر انداز کرکے کھانے کی فکر کرنے والے لڑکے کی دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

23 جون کو گوانگ ڈونگ کے شہر چنگ یوان میں 4.3 کی شدت کا زلزلہ آیا تو نوجوان لڑکے نے وہ کام کیا جس کی کسی کو توقع نہیں تھی اس نے جان بچانے کے لیے بھاگنے کے بجائے مزید کھانا کھانے کو ترجیح دی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب یہ واقعہ پیش آیا تو اہل خانہ گھر میں کھانا کھا رہے تھے، باپ نے سنسنی محسوس کرتے ہی جلدی سے اپنے چھوٹے بیٹے کو اٹھایا اور دروازے کی طرف بھاگا۔ بڑا بیٹا پیچھے چلا لیکن پھر اچانک واپس گھر کے اندر آگیا، اس لیے نہیں کہ وہ کوئی اہم بات بھول گیا تھا بلکہ اس لیے کہ وہ مزید کھانا کھانا چاہتا تھا۔

حتیٰ کہ اس نے باہر بھاگتے ہوئے چاول کا ایک پیالہ اور کھانے کی پلیٹ لے جانے کی کوشش کی لیکن والد نے ڈانٹ کر اسے رکھنے کہا جب وہ پلیٹ رکھنے آیا تو پھر کھانا کھانے لگ گیا۔

لڑکے کے والد مسٹر لی نے بعد میں کہا، "اس وقت، میں بہت گھبرایا ہوا تھا لیکن بیٹے کو کھانے کی فکر تھی کیونکہ وہ کھانا بہت پسند کرتا ہے۔”

ایک صارف نے لکھا وہ بھوکا نہیں مرے گا، آخری لمحات تک پوری زندگی گزار رہا ہے۔” ایک دوسرے صارف نے مزید کہا کہ "باپ نے صرف چھوٹے بیٹے کو پکڑ لیا۔ بڑا بیٹا اپنے دوپہر کے کھانے کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں