بھارت میں دلہن نے اسٹیج پر دولہے کے دوست کی پٹائی کردی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ جے مالا (ہار) پہنانے کے دوران دولہے کے دوست کے مذاق کرنے پر دلہن غصے میں آگئی۔
دلہن کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’شادی تو ہوتی رہے گی پہلے اس کو سدھار دوں۔‘
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن نے دولہے کو ہار پہنانے کی کوشش کی تو دوست نے اسے پیچھے کی جانب کھینچ لیا، یہ سلسلہ دو سے تین بار جاری رہا تو دلہن کو غصہ آیا۔
دلہن نے ہار قریب کھڑے شخص کو پکڑایا اور دولہے کو دوست سے بالوں سے پکڑ کر مارنا شروع کردیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو کو 18 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’شادی میں ڈر کا ماحول بن گیا ہے۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’دولہا گھر میں گھونگھٹ اٹھانے سے پہلے سو بار سوچے گا۔‘
تیسرے صارف کا کہنا تھا کہ ’بڑی خطرناک دلہن ہے۔‘ چوتھے صارف کا کہنا تھا کہ ’سب دیوروں میں ڈر کا ماحول ہے۔‘