دلہن نے دولہا سے عین وقت پر شادی سے انکار کردیا اور دوست کے ساتھ چلی گئی۔
بھارت میں شادی کی تقریبات کے دوران مضحکہ خیز واقعات کی ویڈیو اکثر سوشل میڈیا کی زینت بن جاتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ بے ساختہ قہقے لگانے پر مجبور ہوجاتے ہیں۔
ایسی ہی ایک ویڈیو بھارتی ریاست کرناٹک سے منظر عام پر آئی ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دولہا اور دلہن پلوی اسٹیج پرموجود ہیں اور دلہن کے آنسو رکنے کا نام نہیں لے رہے یہ دیکھ کر دولہا بھی پریشان ہے۔
دولہے کی جانب سے دلہن سے رونے کی وجہ پوچھی جارہی ہے اس کے بعد شادی سے انکار کردیتی ہے اور بتاتی ہے کہ وہ کسی اور سے پیار کرتی ہے۔
ویڈیو کے آخر میں دلہن پولیس کی سرپرستی میں بوائے فرینڈ کے ساتھ جارہی ہے۔
وائرل ویڈیو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ اس نے اب تک انتظار کیوں کیا تھا، دوسرے صارف کا کہنا تھا کہ اس سب کے ذمہ دار دلہن کے والدین ہیں انہیں سزا دینی چاہیے۔‘
تیسرے صارف نے لکھا کہ ’ماں باپ کی عزت اور پیسہ برباد کرنے کا کیا فائدہ ہوا پہلے انکار نہیں کرسکتی تھی۔