بھارت میں بیل نے بس میں گھس کر کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جے پور میں ٹریفک اس وقت رک گئی جب بیل بس میں داخل ہوا اور کھڑکیوں کے شیشے توڑ دیے جس کے بعد ڈرائیور اور کنڈکٹر نے بس سے چھلانگ لگا کر اپنی جان بچائی۔
واقعہ رات ساڑھے آٹھ بجے شہر میں ٹوڈی موڈ کراسنگ کے قریب پیش آیا۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیل اپنے سر سے ایک کھڑکی کو توڑتا ہے اور پھر اسے بس میں چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
گھبراہٹ کا شکار ڈرائیور کیبن کا دروازہ کھولنے کی کوشش کرتا ہے جس کے بعد وہ اور کنڈکٹر چھلانگ لگا کر وہاں سے رفو چکر ہوجاتے ہیں اور بیل اور ایک کھڑکی کو توڑ دیتا ہے۔
ایک ویڈیو میں بیل بس کے باہر دکھائی دیا جب وہ اس میں داخل ہونے کی کوشش کررہا ہے جبکہ کسی نے بھی اسے بس سے نکالنے کی کوشش نہیں کی۔
بس کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کسی شخص کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔