بدھ, نومبر 27, 2024
اشتہار

آگ کے شعلوں میں لپٹی کار اچانک کیوں چلنے لگی اور پھر کیا ہوا؟ خوفناک ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سڑک پر کھڑی کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور پھر وہ خودبخود چلنے لگی یہ دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہو کر بھاگ کھڑے ہوئے۔

اپنی نوعیت کا یہ منفرد واقعہ بھارتی ریاست راجھستان کے شہر جے پور میں پیش آیا جہاں آگ کے شعلوں میں لپٹی کار اچانک خود بخود چلنے لگی جس کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ ہوگئے اور ہلچل مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور شہر کے اجمیر روڈ پر یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب چلتی کار میں اچانک اس کے بونٹ سے دھواں اٹھنے لگا۔ گاڑی ڈرائیو کرنے والے جتیندر نامی نوجوان نے یہ صورتحال دیکھ کر گاڑی کو سڑک کنارے کھڑی کر کے بونٹ کھول کر چیک کرنے لگا۔

- Advertisement -

نوجوان ابھی کار کی خرابی کو چیک ہی کر رہا تھا کہ اچانک گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی۔ یہ دیکھ کر کار کا مالک نوجوان وہاں سے دور ہٹ گیا۔

جلتی کار کا منظر دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر سڑک پر کھڑے ہوگئے کہ اسی دوران آگ کے شعلوں میں گھری کار نے اچانک خودبخود چلنا شروع کر دیا۔ یہ منظر دیکھ کر وہاں جمع لوگ پہلے حیران اور پھر خوفزدہ ہوئے اور یوں سڑک پر بھگدڑ مچ گئی۔

یہ جلتی کار ایک موٹر سائیکل سے ٹکراتی ہوئی آگے بڑھی، جیسے جیسے اس کی اسپیڈ بڑھی وہاں سے بھاگنے والے لوگوں کی رفتار بھی بڑھ گئی۔ کچھ دور جا کر یہ کار ایک اور کار سے ٹچ ہوتی ہوئی سڑک کے درمیان دیوار سے ٹکرانے کے بعد رُک گئی۔

 

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقعے پر پہنچیں اور آگ پر قابو پایا۔ اس حادثے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متاثرہ کار ڈرائیور جتیندر اسی شہر کا رہائشی ہے جس نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ گاڑی میں آگ لگنے کے بعد اس کا ہینڈ بریک فیل ہو گیا تھا جس کے باعث کار خود بخود ڈھلوان سطح پر آگے بڑھنے لگی تھی۔

Comments

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں