بدھ, جون 26, 2024
اشتہار

زمین سے ہزاروں فٹ بلند ہیلی کاپٹر میں مسجد نبوی ﷺ کے موذن کی اذان، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مسجد نبوی ﷺ کے موذن شیخ مہدی باری کی ایام حج کے دوران زمین سے ہزاروں فٹ بلند ہیلی کاپٹر میں اذان دینے کی خوبصورت ویڈیو وائرل ہو گئی۔

اسلام کی دوسری اہم ترین مسجد مسجد نبوی ﷺ کو دین اسلام میں اہم مقام حاصل ہے۔ ہجرت کے بعد یہیں سے اسلام کی ترویج وترقی کا سلسلہ شروع ہوا اور آدھی سے زیادہ دنیا میں اسلام کا پرچم لہرایا۔

اس وقت ایام حج جاری ہیں اور ان مبارک ایام کے دوران مسجد نبوی ﷺ کے موذن شیخ مہدی باری کی زمین سے ہزاروں فٹ بلند فضا میں ہیلی کاپٹر میں اذان دینے کی مسحور کن ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

- Advertisement -

سوشل میڈیا پر حرمین شریفین کی معلومات اور اطلاعات فراہم کرنے والے ہینڈل حرمین ایک خوبصورت ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مدینہ منورہ کی پرکیف فضاؤں میں مسجد نبوی ﷺ کے موذن شیخ مہدی باری ہیلی کاپٹر میں محو سفر ہیں اور اس دوران وہ اپنے خوبصورت انداز میں اذان دے رہے ہیں۔

شیخ مہدی باری کی خوبصورت طرز اور لحن میں اذان کی آواز سننے اور دیکھنے والوں کے کانوں میں رس گھول اور ایک وجد طاری کر رہی ہے۔

 

واضح رہے کہ رواں سال حج کا رکن اعظم وقوف عرفات گزشتہ روز ادا کر دیا گیا۔ 18 لاکھ سے زائد افراد نے حج کا فریضہ ادا کیا۔ خطبہ حج اردو سمیت 50 زبانوں میں دنیا بھر  میں براہ راست نشر کیا گیا۔

حجاج کرام نے آج بڑے شیطان کی رمی کے بعد قربانی پیش کر کے سر منڈوایا اور احرام اتار دیا۔

خوش نصیب حجاج کرام طواف زیارت اور سعی کرنے کے بعد منیٰ کی جانب واپس لوٹ رہے ہیں۔ یہاں وہ مزید دو دن قیام کے دوران رمی بھی کریں گے۔

رواں برس 18 لاکھ 33 ہزار 146 افراد نے فریضہ حج ادا کیا

حجاج کرام 12 ذی الحج کو مغرب سے قبل وادی منیٰ سے نکل جائیں گے اور یوں ان کا حج کے فریضے کا عمل مکمل ہو جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں