جمعہ, جنوری 24, 2025
اشتہار

ریل بنانے کا جنون، لڑکی 300 فٹ گہری کھائی میں گر گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

مہاراشٹرا: سوشل میڈیا کے اس دور میں نوجوان نسل کو ریلز بنانے کا جنون سوار ہوگیا ہے، جس کے سبب مختلف خوفناک حادثات بھی رونما ہورہے ہیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مہاراشٹر میں پیش آئے افسوسناک واقعے میں ایک لڑکی اپنی گاڑی کو پیچھے کرتے ہوئے کھائی گر کر ہلاک ہوگئی۔

23 سالہ شویتا دیپک سرواسے چھترپتی سمبھاجی نگر کے ہنومان نگر کی رہنے والی تھی۔ وہ خلت آباد تعلقہ کے شولی بھنجن دتدھام مندر کے علاقہ میں موبائل فون پر ریل بنانے میں مصروف تھی کہ افسوسناک حادثے کا شکار ہوگئی۔

- Advertisement -

عینی شاہد کا کہنا ہے کہ لڑکی کار چلا رہی تھی، گاڑی ریورس گیئر میں تھی، اس دوران لڑکی کا پاؤں بریک کے بجائے ایکسیلریٹر پر چلا گیا، جس کے بعد کار سیدھی پہاڑی سے نیچے گر گئی۔

ویڈیو: کم عمر ڈرائیور نے خاتون کو روند ڈالا

کار تقریباً 300 فٹ گہرائی میں گر پڑی اور لڑکی موت کی وادی میں پہنچ گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی، حادثے میں لڑکی موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئی تھی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں