پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی تاریخی جیت کے بعد بھارتی سپر اسٹار ویرات کوہلی نے فاسٹ بولر محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے۔

بھارت ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی کا چیمپئن بن گیا۔ اس تاریخی فتح کے بعد جشن کے کئی قابل دید مناظر دیکھنے کو ملے لیکن اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کے ایک انداز نے دنیا بھر میں شائقین کرکٹ کے دلوں کو جیت لیا۔

بھارت کے چیمپئنز ٹرافی کا فاتح بننے کے بعد تقسیم ایوارڈ کی تقریب میں ویرات کوہلی نے ساتھی فاسٹ بولر محمد شامی کی والدہ انجم آرا سے ملاقات کی، جو ایک سال کے طویل انجری کے بعد اپنے بیٹے کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی دیکھنے دبئی آئی تھیں۔

اس موقع پر اسٹار بیٹر نے انتہائی عاجزی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شامی کی والدہ کے پیروں کو چھوا اور ان سے دعاؤں کی گزارش کی۔

ویرات کوہلی نے شامی کی والدہ کے پیر چھوئے تو ان کا یہ عاجزانہ انداز نہ صرف بھارتیوں بلکہ دنیا بھر کے شائقین کرکٹ کے دلوں کو چھو گیا۔

 

یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور نہ صرف کوہلی کے پرستار بلکہ صارفین ان کے اس انداز کو سراہ رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی سے متعلق ایک اور جذباتی لمحہ اس وقت دیکھنے کو ملا جب اسٹار بیٹر میچ جیتتے ہی اسٹیڈیم میں موجود اپنی اہلیہ اور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے ملاقات کے لیے اسٹینڈ پر گئے اور اہلیہ کو گلے لگایا۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ وہ میگا ایونٹ جیتنے کی ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں