پیر, مارچ 10, 2025
اشتہار

وائرل ویڈیو: روہت شرما اور ویرات کوہلی کا میدان میں ڈانڈیا رقص

اشتہار

حیرت انگیز

ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے میدان میں ڈانڈیا کیا۔

بھارت نے گزشتہ روز دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو چار وکٹوں سے شکست دے کر ریکارڈ تیسری بار چیمپئنز ٹرافی جیت لی۔

اس تاریخی فتح کے بعد کپتان روہت شرما اور سینئر اسٹار بیٹر ویرات کوہلی کی خوشی دیدنی تھی۔ اس خوشی کا اظہار انہوں نے وکٹوں کو ڈانڈیا بنا کر کیا اور میدان میں وکٹوں سے ڈانڈیا رقص کیا۔

اس ڈانڈیا رقص میں آل راؤنڈر اسپنر رویندرا جڈیجا بھی شامل تھے۔ شائقین کرکٹ چیمپئن کھلاڑیوں کے میدان میں جشن کا یہ انداز دیکھ کر خوب محظوظ ہوئے۔

 

ڈانڈیا کرتے روہت اور ویرات کی یہ خوشیوں سے بھرپور ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور صارفین ٹیم انڈیا کو مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ ان کے خوشی منانے کے انداز کی بھی تعریف کر رہے ہیں۔

چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد ویرات کوہلی نے محمد شامی کی والدہ کے پیر چھو لیے، ویڈیو وائرل

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں