بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے دار الحکومت چنائی میں 24 سالہ شخص چلتی ٹرین میں سیڑھیوں پر بیٹھنے کے باعث نیچے گر کر جان کی بازی ہار گیا، چونکا دینے والے مناظر کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ چونکا دینے والا واقعہ سی سی ٹی وی کیمرے میں قید ہوگیا، سیداپیٹ ریلوے اسٹیشن پر پیش آنے والے واقعے میں ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت بالاموروگن کے نام سے ہوئی ہے۔
المناک حادثے کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بڑے پیمانے پر شیئر کیا جارہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مذکورہ شخص ٹرین کے دروازے پر سیڑھیوں پر بیٹھا ہوا ہے، اس دوران اس کی ٹانگ پلیٹ فارم اور ٹرین کے درمیان پھنس گئی اور ٹرین اسے گھسیٹتی ہوئی دور لے گئی، جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔
دوران خریداری نوجوان کی دل کا دورہ پڑنے سے موت، ویڈیو وائرل
پولیس کا کہنا ہے کہ افسوسناک واقعہ سیداپیٹ ریلوے اسٹیشن پر دوپہر تقریباً 2 بجے پیش آیا۔متوفی کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔