امریکا کے شہر شکاگو میں شہریوں نے گھریلو الیکٹرانک آلات سے بھری مال بردار ٹرین کا صفایا کردیا۔ جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیلی کاپٹر سے بنائی گئی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 30 سے زائد افراد مال بردار ٹرین کو لوٹنے میں مصروف ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شکاگو میں جمعہ کے روز پیش آیا تھا، جب مال بردار ٹرین انٹرچینج پر رکی ہوئی تھی۔ ٹرین میں گھریلو الیکٹرانک آلات تھے۔
ٹرین پر حملہ آور ہونے والے افراد میں سے بعض کے پاس اسلحہ بھی موجود تھا، ان لوگوں نے ٹرین پر رکھے کنٹینرز کے تالے توڑے اور اندر سے جو ہاتھ آیا لوٹ لیا۔
پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لوٹ مار میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور باقی کی تلاش جاری ہے۔
دوسری جانب بھارتی ریاست تمل ناڈو میں دو ٹرینوں میں خوفناک تصادم میں درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔
انڈین میڈیا کے مطابق تمل ناڈو میں جمعہ کی شب اس وقت خوفناک حادثہ پیش آیا جب بہار کی طرف جارہی باگمتی ایکسپریس کی مال گاڑی سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں مسافر ٹرین کی کئی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور آگ بھڑک اٹھی۔
ریلوے بورڈ کے انفارمیشن اینڈ پبلسٹی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر دلیپ کمار نے بتایا کہ 12578 باگمتی ایکسپریس کے حادثے کے بعد ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے 90 فیصد سے زائد مسافروں کو کامیابی سے ریسکیو کیا۔
کشتی میں چھپ کر اسپین جانے والے 4 پاکستانی دم گھٹنے سے جاں بحق
سدن ریلوے کے جنرل منیجر اور چنئی ڈویژن کے ڈویژنل ریلوے مینیجر (ڈی آر ایم) جائے حادثہ پر پہنچ رہے ہیں جب کہ چنئی اسٹیشن سے انتظامات کر رہا ہے تاکہ بقیہ مسافروں کو محفوظ طریقے سے ان کی منزل تک پہنچایا جا سکے۔