جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

’لڑکی کا فون چھین کر بھاگنے والا عاشق نکلا‘ ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کے کئی شہروں میں بھی موبائل فون چھیننے کے واقعات عام ہوتے جارہے ہیں جہاں موٹر سائیکل سوار شہریوں سے فون چھین کر بھاگ جاتے ہیں۔

ایسا ہی ایک واقعہ لڑکی کے ساتھ پیش آیا جو سڑک پر چلتے ہوئے اپنے فون پر بات کرنے میں مصروف تھی کہ اچانک موٹر سائیکل سوار اس کو تھپڑ مار کر موبائل فون چھین کر بھاگ گیا۔

فون چھن جانے پر لڑکی چیختی ہے اور لوگوں کو مدد کے لیے پکارتی ہے ایسے میں دو افراد موٹر سائیکل سوار کا پیچھا کرتے ہیں اور اسے پکڑنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  دونوں لڑکے موبائل فون چور کی دھلائی کرکے اسے لڑکی کے پاس لے کر آتے ہیں اور فون اسے دے دیتے ہیں۔

بعدازاں لڑکی چور کو پہچان لیتی ہے، اس سے پوچھا جاتا ہے کہ آپ اسے جانتی ہیں؟ جس پر وہ بتاتی ہے کہ یہ میرا ’بوائے فرینڈ‘ ہے۔

یہ سن کر چور کو مارنے والے دونوں افراد حیران رہ گئے۔

سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک لاکھوں ویوز حاصل ہوچکے ہیں۔

کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ’یہ اسکرپٹڈ ہے‘ جب ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’اس نے لڑکی کو متاثر کرنے کے لیے فون چھینا ہوگا وہ اسے پھر واپس دے دیتا۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں