پیر, جون 17, 2024
اشتہار

تائیوان اسمبلی میں ہاتھا پائی، اپوزیشن رکن’’حکومتی بل‘‘ چھین کر ایوان سے فرار، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

تائیوان میں رکن پارلیمنٹ نے بل منظور نہ ہونے لیے انوکھا قدم اٹھایا اور بل چھین کر ایوان سے بھاگ گیا جس کی ویڈیو دنیا بھر میں وائرل ہو گئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق تائیوان کی پارلیمنٹ کے جاری اجلاس  میں حکومتی جانب کی جانب سے اصلاحات کے متعدد مگر متنازع بل پیش کیے گئے جس کی منظوری روکنے کے لیے ایک اپوزیشن رکن ترمیمی مسورے کو لے کر ایوان سے ہی بھاگ کھڑا ہوا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حکومت کی جانب سے پیش کردہ ترمیمی بل کے مسودے پر ایوان میں موجود اپوزیشن جماعتوں نے احتجاج کیا اور وہ اسپیکر کی ڈائس کے قریب بھی جمع ہوکر بل نامنظور کے نعرے لگاتے رہے۔

- Advertisement -

اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے سے تلخ کلامی کے بعد گتھم گتھا بھی ہو گئے، اس موقع پر ایوان میں شور شرابا بڑھنے کے ساتھ اپنی دال گلتے نہ دیکھ کر اپوزیشن سے تعلق رکھنے والا ایک رکن حکومتی رکن سے یہ مسودہ چھین کر ایوان سے بھاگ کھڑا ہوا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ بل چھین کر بھاگنے والے رکن کو دیگر لوگ پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن وہ کسی کی پکڑ میں نہیں آتا اور لوگوں کے سروں سے پھلانگتا ہوا ایوان سے بھاگ جاتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ShowbizShowsha (@showbizshowsha)

یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ خود اپوزیشن جماعت کے اراکین بھی ہکا بکا رہ گئے اور تمام اراکین اسمبلی ایک دوسرے کو حیران نظروں سے دیکھتے رہے جب کہ کچھ اراکین فرار ہونے والے ساتھی کو ایوان میں واپس آنے کے لیے آوازیں دیتے رہ گئے۔

صارفین اس ویڈیو سے بہت محظوظ ہو رہے ہیں اور بہت سے صارفین نے اس کو بل چور رکن پارلیمنٹ کا نام دے دیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں