جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

ویڈیو: بیگ سے ’کوبرا‘ نکلنے پر طلبا میں خوف و ہراس

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں طالبہ کے بیگ سے کوبرا نکل آیا جس کے باعث بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست مدھیہ پردیش کے اسکول میں اوما راجک نامی میٹرک کی طالبہ کے بستے سے سانپ نکلنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

طالبہ نے بیگ میں حرکت محسوس کی تو فوری ٹیچر کو اطلاع دی جس کے بعد ٹیچر نے دور لے جاکر ڈرتے ڈرتے بیگ پلٹا اور پیچھے ہٹ گئے۔

- Advertisement -

بیگ میں موجود سانپ کو دیکھ کر بچوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ ڈر کے مارے چیخنے لگ گئے۔خوش قسمتی سے ٹیچر اور طالبہ دونوں ہی سانپ کے ڈسنے سے بچ گئے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ کوبرا کا زہر اتنا خطرناک ہوتا ہے کہ صرف وہ ایک ڈنک سے 20 افراد کی جان لے سکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں