بھارت کے گجرات کے سابر کانٹھا ضلع میں ایک شخص نے اپنی بیوی کے ہمراہ ندی میں کار کی چھت پر خطرناک طریقے سے تقریباً دو گھنٹے گزارے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی افراد کی جانب سے ریسکیو حکام کو اطلاع دی گئی جس پر انہوں نے موقع پر پہنچ کر جوڑے کی زندگی کی بچالی۔
فائر آفیسر نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کار کو ندی کے پانی نے تقریباً 1.5 کلومیٹر دور دھکیل دیا تھا جس میں یہ دونوں پل پار کرنے کی کوشش کررہے تھے، انہوں نے بتایا کہ کار تقریباً مکمل طور پر ڈوب چکی تھی۔
امریکی فضائیہ کی کیڈٹ کی کمرے میں پر اسرار موت، تحقیقات شروع
فائر آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ دونوں میاں بیوی کار سے باہر نکلنے اور کار کی چھت پر چڑھنے میں کامیاب ہو گئے، جہاں وہ بچائے جانے سے پہلے تقریباً دو گھنٹے تک کار کی چھت پر بیٹھے رہے۔