ملائیشیا میں تین دیوہیکل سانپوں کی گھر کی چھت سے گرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو عملے کی جانب سے جیسے ہی ایک سانپ کو ہٹانے کی کوشش کی گئی تو اچانک ہی دو مزید سانپ نمودار ہوگئے۔
جیسے ہی سانپ چھت سے لٹکنے لگے تو وہاں موجود گھر والے خوف کے مارے چیخنے لگے۔
ریسکیو عملے کے رکن کی جانب سے سانپوں کو نیچے لانے کی کوشش کرتے دیکھا جاسکتا ہے بعدازاں سانپ زمین پر گر گئے اور انہیں کمرے سے باہر گھسیٹ لیا گیا۔
At that point you gotta burn the house pic.twitter.com/BGzbQ06kPv
— Lance🇱🇨 (@BornAKang) February 13, 2023
سوشل میڈیا صارفین کی ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’بس اب پورے گھر کو آگ لگادو۔‘ دوسرے صارف نے لکھا کہ ’اب مجھے مریخ پر جانا پڑے گا۔‘
ایک تیسرے صارف نے لکھا کہ ’یہ وہی ہے جس سے ڈراؤنے خواب بنتے ہیں۔‘