منگل, فروری 18, 2025
اشتہار

مشہور ریسٹورینٹ میں سموسوں کیلیے پیروں سے آلو کچلنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پڑوسی ملک بھارت کے ایک مشہور ریسٹوریٹ میں پیروں سے آلو کچل کر سموسے بنانے کی کراہت انگیز وائرل ویڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔

سموسہ صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ بھارت کے لوگوں کی بھی من پسند خوراک ہے جو مختلف اجزا سے تیار کیا جاتا ہے لیکن سب سے مشہور آلو سے بھرا ہوا سموسہ ہے لیکن بھارت میں آلو والے سموسے کیسے گندے اور غیر صحتمند انداز سے تیار کیے جاتے ہیں اس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس کو دیکھ کر عوام میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

یہ مبینہ ویڈیو ریاست مدھیہ پردیش کے پنا ضلع کے اجے گڑھ علاقے کے مشہور چٹوری چتکارہ ریستوران کی ہے جہاں ایک ملازم کو سموسوں میں بھرنے والے آلوؤں کو پیروں سے کچلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ان آلوؤں کو بعد میں سموسوں میں بھر کر عوام کو کھانے کے لیے پیش کیا جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ریاست کا فوڈ سیفٹی ڈیپارٹمنٹ حرکت میں آیا اور حکام کو ہوٹل سے کھانے پینے کی اشیا کے نمونے لینے کے ساتھ ساتھ آلو پر مشتمل کھانے والے کی طرف سے تیار کردہ تمام تلف کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

پنا ضلع فوڈ انسپکٹر راجیش کمار رائے نے کہا کہ محکمہ نے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے اور سخت کارروائی کی جائے گی۔

دوسری جانب مذکورہ دکان کے مالک نے کھانوں کی تیاری میں حفظان صحت کے اصولوں کی پاسداری سے متعلق کوئی بھی وضاحت فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق چٹوری چتکارہ اجے گڑھ میں ایک مشہور کھانے کا ریسٹورینٹ ہے اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے گاہک دن بھر دکان کے مشہور سموسوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے قطار میں کھڑے رہتے ہیں۔ انہیں بہت کم معلوم تھا کہ دنیا میں ان کی صحت یا حفظان صحت کی پرواہ کیے بغیر ان کا پسندیدہ ناشتہ کیسے تیار کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال نومبر میں اتر پردیش کے ہاپوڑ ضلع میں ایک شخص اور اس کی نوعمر بیٹی اس وقت بیمار ہو گئے تھے جب انہیں یہ معلوم ہوا کہ جو سموسہ وہ کھا رہے ہیں اس میں ایک مردہ چھپکلی موجود ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں