منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

ریس کے دوران سائیکلسٹ سے بکری ٹکرا گئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

نیوزی لینڈ میں ریس کے دوران سائیکلسٹ سے بکڑا ٹکرا گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

گیرو دی اٹالیا میں ریس کے دوران نیوزی لینڈ کے سائیکلسٹ سے بکری ٹکرا گئی اور یہ منظر کیمرے میں محفوظ ہوگیا۔

ڈیون اسمتھ ریس کے 99.4 میل کے تیسرے مرحلے میں تھے جب انہوں نے البانیہ میں سڑک کے ساتھ بکریوں کا ایک چھوٹا ریوڑ دیکھا۔

اسمتھ جانوروں سے بچنے کے لیے سڑک کے دائیں جانب چلے گئے لیکن ایک بکری سڑک پر چلی گئی اور سیدھی سائیکل کی طرف بھاگی۔

اس واقعے کی ایک ویڈیو میں بکری کو چھلانگ لگاتے اور لینڈنگ سے پہلے اسمتھ کی ٹانگ اور پچھلے پہیے ٹکراتے اور بھاگتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

سڑک سے تھوڑا ہٹ جانے کے باوجود اسمتھ سیدھے رہنے میں کامیاب رہے اور سواری جاری رکھی۔

اسمتھ ریس میں 124ویں نمبر پر رہے، پہلی پوزیشن کے فائنشر میڈس پیڈرسن سے 15 منٹ کے بعد انہوں نے ریس ختم کی۔

بعدازاں انہوں نے بتایا کہ مجھے لگا شاید جنگلی کتا یا کچھ اور ہوگا لیکن بعد میں سوچا کہ یہاں بہت زیادہ بکریاں موجود ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں