منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

خوفناک حادثہ: کمزور دل افراد نہ دیکھیں!

اشتہار

حیرت انگیز

سائیکل سوار شخص خوفناک ٹریفک حادثے میں یقینی موت سے بچ گیا۔

سوشل میڈیا پر سائیکل سوار شخص کی موت کے منہ بچ جانے کی ویڈیو شیئر ہو رہی ہے جس نے لوگوں کے دل دہلا دیے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سائیکل پر سوار شخص کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں جان لیوا حادثے میں بال بال بچ گیا۔

زیبرا کراسنگ پر تیز رفتار کار کی ٹرک سے ٹکر ہوتی ہے اور ان دونوں کے درمیان سائیکل پر ایک شخص سڑک پار کر رہا ہوتا ہے۔

سائیکل سوار شخص پہلے کار کی ٹکر سے بال بال بچتا ہے اور پھر تصادم کے بعد ٹرک بے قابو ہو کر گر جاتا ہے اور ذرا سے فاصلے پر یہ شخص دبنے سے محفوظ رہتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں