منگل, دسمبر 3, 2024
اشتہار

خطرناک ویڈیو: مسافر طیارہ رن وے پر ٹکرانے سے بال بال بچ گیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں سمندری طوفان فینگل نے تباہی مچا دی ہے تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ طوفانی ہواؤں نے مسافر طیارے کو بھی بڑی تباہی سے بچا لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سمندری طوفان فینگل بھارت کے جنوبی ساحلی پٹی سے ٹکرا گیا۔ کم درجے کے طوفان سے کم از کم تین افراد ہلاک ہوئے۔ دوسری جانب یہ طوفان ریاست تامل ناڈو اور پڈوچیری میں سیلاب کا باعث بھی بن گیا۔

پڈو چیری میں طوفان کے زیر اثر ایسی بارش ہوئی کہ جھل تھل سب ایک ہوگیا اور بارش کا 30 سالہ یکارڈ ٹوٹ گیا۔

- Advertisement -

بھارت کی ایئرپورٹ اتھارٹی نے بتایا کہ طوفان کی وجہ سے جنوبی شہر چنائی سیلاب میں ڈوب گیا اور شہر سے پروازوں کا سلسلہ عارضی طور پر معطل کردیا گیا جو اگلے دن دوبارہ بحال کر دیا گیا

اسی طوفان کے دوران ایک مسافر طیارے کی لینڈنگ مشکل ہوگئی۔ لینڈنگ کے وقت چنائی ایئرپورٹ پر طوفانی ہواؤں کے باعث طیارہ پائلٹ سے بے قابو ہوکر ہوا کے دوش پر جھولنے لگا۔

 

یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لینڈنگ کے وقت جہاز اچانک طوفانی ہوا کی لپیٹ میں آکر جھولنے لگا اور ایک جانب جھک گیا تاہم خوش قسمتی سے وہ رن وے پر ٹکرانے سے بال، بال بچا اور پائلٹ اس کو دوبارہ فضا میں لے گیا۔ جہاز کو دوسری کوشش میں بحفاظت ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

دوسری جانب سری لنکا میں بھی طوفان فینگال نے تباہی مچا دی۔ کولمبو میں ڈیزاسٹرمینجمنٹ سینٹر کے اعداد وشمار کے مطابق شدید بارش سے ایک لاکھ 38 ہزار 944 خاندان متاثر ہوئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں