جمعرات, فروری 6, 2025
اشتہار

دلہن کی منفرد انٹری کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

شادی کے دن کو یادگار بنانے کی دلہا اور دلہن کی خواہش ہوتی ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کی شادی کو رشتے داروں کی جانب سے مدتوں یاد رکھا جائے۔

شادی بیاہ کی تقریبات میں دلہا اور دلہن کی منفرد انٹری کا رجحان بھی بڑھتا جارہا ہے جس کے باعث کئی شادیوں کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوجاتی ہیں۔

مغربی طرز کی شادیوں میں دلہا اور دلہن آمد کا منفرد انداز اپناتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سفید لباس میں ملبوس دلہن کو پہلے فلور سے رسی پکڑ کر نیچے آتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن بلا کسی خوف و خطر کے رسی پکڑ کر نیچے اترتی ہے جبکہ باراتی ویڈیو بنانے میں مصروف ہیں۔

مذکورہ ویڈیو کس ملک کی ہے اس سے متعلق نہیں بتایا گیا تاہم اسے ہزاروں کی تعداد میں ویوز حاصل ہوچکے ہیں اور صارفین کی جانب سے ویڈیو پر دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دلہن 9 سے 5 سرکس میں نوکری کرتی ہے۔‘ دوسرے صارف نے اپنی دوست کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کہ ’اس کے بارے میں کیا خیال ہے۔‘

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں