اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

عقاب کی لومڑی کا شکار کرنے کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

سوشل میڈیا پر آئے روز نت نئی ویڈیوز وائرل ہوتی رہتی ہیں جسے دیکھ کر لوگ دنگ رہ جاتے ہیں۔

ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں دکھایا گیا ہے کہ عقاب کس طرح لومڑی کا شکار کرکے اسے اڑا کر لے جاتا ہے۔

اٹھارہ سیکنڈ کے اس ویڈیو کلپ کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عقاب لومڑی شکار کرتا ہے اور اسے پنجوں میں دبا کر اڑا کر لے جاتا ہے۔

واضح رہے کہ عقاب شکار کے سب سے بڑے اور مضبوط پرندوں میں سے ایک ہے وہ خوبصورتی، تیز بینائی اور انتہائی متاثر کن پروں سے لیس ہوتا ہے۔

عقاب سرسبز جنگلات، بنجر علاقوں، پہاڑی علاقوں، نیم صحراؤں میں پائے جاتے ہیں۔

عقاب کی بینائی ناقابل یقین حد تک مضبوط ہوتی ہے، کچھ اسپیشیز میں دیکھنے کی صلاحیت انسانوں سے 8 گنا بہتر ہوتی ہے۔ یہ غیر معمولی نقطہ نظر انہیں طویل فاصلے سے ممکنہ شکار کو تلاش کرنے کے قابل بناتا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں