اتوار, اپریل 13, 2025
اشتہار

عقاب طالب علم کا ’ایڈمٹ کارڈ‘ لے اڑا، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں عقاب طالب علم کا ’ایڈمٹ کارڈ‘ لے اڑا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیرالہ کے کاسر گوڈ گورنمنٹ اپر پرائمری اسکول میں عجیب و غریب واقعہ پیش آیا جہاں عقاب نے طالب علم کا ایڈمٹ کارڈ لے اڑا جب پیپر شروع ہونے میں چند لمحے ہی باقی تھے۔

واقعہ صبح 7:30 بجے مقررہ پیپر شروع ہونے کی گھنٹی بجنے سے قبل پیش آیا جس پر امیدوار اور دیگر طالب علم دنگ رہ گئے۔

عقاب ایڈمٹ کارڈ چونچ میں پکڑ کر اسکول کی اوپری منزل کی کھڑکی کے کنارے پر سکون سے بیٹھ گیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عقاب کئی منٹوں تک ایڈمٹ کارڈ چونچ میں دبا کر بیٹھا رہا اور طالب علم پریشانی کے عالم میں نیچے کھڑا رہا۔

انتظامیہ نے طالب علم کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے اسے ایڈمٹ کارڈ کے بغیر ہی پیپر دینے کی اجازت دے دی۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں