تازہ ترین

رجب طیب اردوان کی تاریخی کامیابی، پھر صدر منتخب

انقرہ : ترکیہ کے صدارتی انتخاب کے دوسرے اور...

حکومت نے پی ٹی آئی کیساتھ مذاکرات سے صاف انکار کر دیا

لاہور: وفاقی وزیر ریلوے سعد رفیق نے پاکستان تحریک...

ٹکٹ ہولڈر چوہدری اقبال اور ملک خرم علی نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد/سرگودھا: پی ٹی آئی رہنما ملک خرم علی...

اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں 6.0 شدت کا زلزلہ

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے...

قوم کا اتحاد ہی پاکستان کی اصل جوہری قوت ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے یوم تکبیر کے موقع پر...

معمر شخص کو بیل نے اٹھا کر پھینک دیا، ویڈیو وائرل

گائے یا بیل کو اگر تنگ کیا جائے تو وہ اکثر سینگ یا ٹانگ مار کر فوری بدلہ لے لیتے ہیں۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بیل نے معمر شخص کو اٹھا کر پھینک دیا۔
واقعے کی ویڈیو قریب لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر شخص سڑک کراس کررہے ہیں وہ جیسے ہی بیل کے قریب آتے ہیں وہ انہیں اٹھا کر پھینک دیتا ہے۔

جیسے ہی معمر شخص گرے قریب موجود لوگ ان کی مدد کو آگے بڑھے اور انہیں بعدازاں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق افسوسناک واقعہ گزشتہ بدھ کو ہریانہ کے فرید آباد علاقے میں پیش آیا۔

ریاستی حکومت نے اس مہینے کے شروع میں بتایا کہ ہریانہ میں پچھلے پانچ سالوں میں آوارہ مویشیوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 900 سے زیادہ لوگ ہلاک ہو چکے ہیں۔

وزیر زراعت اور حیوانات جے پی دلال نے کہا کہ ان حادثات میں 919 لوگوں کی جانیں گئیں اور 3,017 لوگ زخمی ہوئے۔

Comments

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں