تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

ویڈیو: معمر خاتون نے دریا میں چھلانگ لگادی

بھارت میں معمر خاتون کی دریا میں چھلانگ لگانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

دریا میں غوطہ لگانے کی ہمت بہت سے نوجوان بھی نہیں کرتے لیکن بھارت کے گنگا دریا میں معمر خاتون نے غوطہ لگا کر سب کو حیران کردیا۔

چوبیس سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’بوڑھی خاتون پل سے دریا میں چھلانگ لگا رہی ہیں اور انہیں قریب کچھ نوجوانوں کی جانب سے ہدایت بھی دی جارہی ہے۔

بعدازاں معمر خاتون نے دریا میں چھلانگ لگا دیتی ہیں اور بغیر کسی خوف کے کچھ دیر وہاں پر تیراکی کرتی رہتی ہیں۔

مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور صارفین خاتون کی ہمت کی تعریف کررہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ ’دریا میں چھلانگ وہ بھی بغیر کسی سوئمنگ سوٹ کے۔‘

ایک دوسرے صارف نے لکھا کہ ’دیہاتوں میں تالاب، نہر، ندی ہوتے ہیں اور وہاں کے لوگ تیراکی سیکھتے ہیں۔‘ ایک اور صارف نے لکھا کہ ’ویڈیو واقعی متاثر کن ہے۔‘

ایک چوتھے صارف نے لکھا کہ ’دادی جی کو سلام ہے۔‘

Comments

- Advertisement -