بھارت کی ریاست تلنگانہ ضلع جگتیال کے بالاپلی گاؤں میں ایک افسوسناک واقعہ رونما ہوا، الیکٹرک بائیک خریدنے کے چند بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل کا مالک زخمی ہوگیا۔
غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق متاثرہ شخص تیروپتی ریڈی کا کہنا تھا کہ چند روز قبل الیکٹرک بائیک خریدی تھی اور جب اسے چارجنگ کیلئے لگایا تو صرف پانچ منٹ میں بائیک میں زور دار دھماکہ ہوگیا۔
رپورٹس کے مطابق متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ دھماکے میں بائیک کی ڈگی میں رکھی گئی 1.90 لاکھ روپے کی نقد رقم بھی جل گئی۔
View this post on Instagram
واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گاڑی کے شعلہ پوش ہونے کے بعد کس طرح زور کی آگ بھڑک اٹھی۔
اس سے قبل بھی بھارتی ریاست آندھرا پردیش کے ایلورو ضلع میں پٹاخوں سے بھری بوری بائیک پر لے جانے والا شہری موت کے منہ میں چلا گیا تھا۔
’پیاز بم‘ کی بوری لے جانے والے بائیک سوار کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں ایک موقع پر زوردار دھماکا ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
حادثے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 5 شدید زخمی ہوئے۔ پٹاخوں میں دھماکا اُس وقت ہوا جب بائیک کا اگلا ٹائر ایک گڑھے میں لگا اور پٹاخے پھٹ پڑے۔