سوشل میڈیا پر اکثر ایسی مزاحیہ ویڈیوز وائرل ہوجاتی ہیں جس میں براہ راست نشریات کے دوران کوئی پرندہ یا جانور خلل ڈال دیتا ہے۔
ایسی ہی ایک ویڈیو شیلڈرک وائلڈ لائف ٹرسٹ نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیروبی میں الوین کوندا نامی صحافی ہاتھیوں کی دیکھ بھال کرنے والے وائلڈ لائف ٹرسٹ کے بارے میں کوریج کررہا ہے۔
- Advertisement -
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اسی دوران ایک ہاتھی اپنی سونڈ لے کر صحافی کے سر پر آگیا لیکن صحافی نے اپنی رپورٹنگ جاری رکھی۔
آخر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ہاتھی نے یہ سلسلہ برقرار رکھا تو صحافی اور اینکر بھی ہنسنے پر مجبور ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر مذکورہ ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے اور اسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کرچکے ہیں۔