بدھ, جولائی 3, 2024
اشتہار

پونے میں مسلم خاندان کے 5 افراد آبشار میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بھارت کے مہاراشٹر کے پونے کے لونا والا علاقے میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ رونما ہوا، بھوشی ڈیم کے بیک واٹر کے پاس واقع آبشار میں مسلم خاندان کے 5 افراد پانی میں بہہ گئے، جس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آبشار میں بہنے والے افراد میں شائستہ انصاری (36)، امیمہ انصاری (13) عمیرہ انصاری (8) کی لاشیں برآمد کرلی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق عدنان انصاری (4) اور ماریہ سعید (9)، جو ابھی تک لاپتہ ہیں ان کی تلاش کا عمل جاری ہے، غوطہ خوروں اور ریسکیو ٹیموں کی جانب سے تلاش کا عمل جاری ہے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب یہ خاندان آبشار کے پاس بارش سے لطف اندوز ہو رہا تھا اسی دوران یہ بھوشی ڈیم میں بہہ گئے۔

پونے رورل پولیس سپرنٹنڈنٹ پنکج دیشمکھ نے کہا ہے کہ اس واقعہ میں دو 6 سالہ لڑکیاں اور ایک 4 سالہ لڑکا لاپتہ ہیں۔

متاثرہ خاندان پونے کے سیدنگر سے تعلق رکھتا ہے اور اس خاندان کے ذمہ دار کی شناخت انصاری کی حیثیت سے ہوئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ انصاری کے گھر والے سیرو تفریح کے لئے یہاں پہنچے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں