بھارت میں گھریلو تقریب میں بیل نے دھاوا بول دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں گھر میں تہوار کے موقع پر مہمان رقص کررہے ہیں، موسیقی چل رہی ہے اور نوٹ نچھاور کیے جارہے ہیں اسی دوران ایک بیل کھڑا جس کو رسی سے باندھا ہوا ہے۔
شروع میں بیل پرسکون تھا لیکن لمحوں بعد ہی وہ مشتعل ہوجاتا ہے اور تقریب میں دھاوا بول دیتا ہے۔
ویڈیو میں بیل کو چھلانگ لگاتے اسٹیج پر چڑھتا دیکھا جاسکتا ہے، ہجوم خوف کے مارے میں بکھر جاتے ہیں اور جانور کے راستے سے ہٹنے کی کوشش کرتے ہیں۔
اگرچہ بیل پرسکون ہوگیا لیکن یہ ڈرامائی لمحہ کیمرے میں محفوظ ہوگیا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی۔
وائرل ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں صارفین دیکھ چکے ہیں اور اس پر تبصرے بھی کررہے ہیں۔
ایک صارف نے لکھا کہ ’سب ڈانس کررہے ہیں تو کوئی مشکل نہیں تھی اس نے کیا تو سب بھاگنے لگ گئے۔‘ ایک شخص نے لکھا کہ ایک خاتون نے بیل کے نیچے سے پیسے اٹھانے کی کوشش کی جس سے وہ متحرک ہوگیا۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ ’بیل ڈانس موو دے رہا تھا لیکن انسان ڈر گئے۔‘